نئی دہلی:کروناوائرس نے پوری دنیا کوہلاکررکھ دیاہے۔کیوں کہ دنیاکے اکثروبیشتر ممالک میں کروناوائرس کا قہر جاری ہے۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کا انفیکشن ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں اس سے 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ دارالحکومت میں موت کا دوسرا معاملہ سامنے آیا۔ وہیں، تمل ناڈو میں بھی ایک موت ہوئی ہے۔ملک میں كووڈ -19 کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 606 ہو گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے87سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 606ہوگئی ہے جن میں 563 ہندستانی اور 43غیرملکی شہری ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پیر پھیلا رہا ہے۔ وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک میں آج سے لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔یہ لاک ڈاؤن 21 دن کا ہے۔ پی ایم مودی نے منگل کی رات لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے گھر سے باہر نہیں نکلنے کو کہا۰ انہوں نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن کرفیو جیسا ہی ہوگا۔تاہم، ضروری خدمات کی چیزیں پہلے کی طرح ہی چلتی رہیں گی۔ اس کو لے کر وزارت داخلہ نے چھ صفحات والی گاڈلان بھی جاری کی ہے۔