جامعہ نے اپنی مرکزی لائبریری کے ڈیجیٹائزیشن یونٹ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکینر حاصل کیا

art-scanner-jmi

نئی دہلی:ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی ڈیجیٹائزیشن یونٹ کو آن لائن فارمیٹ میں درس و تدریس اور تحقیق کے شعبے کو فروغ دینے اور اس کو مزید فعال و بہتر بنانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ اوور ہیڈ اسکیننگ آلہ حاصل کیا ہے۔ یہ آلہ فن ، تاریخ و ثقافت اور اس کے نادر نسخوں نیز دستاویزات کی نقل تیار کرنے کے ساتھ دیگر قدیم نشرو اشاعت کے اثاثوں کی کاپی سور اس کے تحفظ کے لیے کافی کارگر ثابت ہوگا ۔

art-scanner
دستاویزات کی ڈیجیٹل تحفظ نہ صرف ہمارے قومی اور بین الاقوامی اسکالرز کو ان وسائل کی آسان رسائی مہیا کرے گا بلکہ اس سے علمی تحقیق کا دائرہ بھی وسیع ہوگا۔فرانس میں تیار ہویے ، اس انتہائی تیز رفتار اسکینر میں ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کسی صفحے کو اسکین کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ اسکینیر ہندوستان کے قومی آرکائیوز ، وزارت ثقافت برائے حکومت ہند کے مالی تعاون سے حاصل ہوا ہے ۔یہ اسکینر دنیا کی اعلی یونیورسٹی کی لائبریریوں جیسے جان ہاپکنز یونیورسٹی ، پیٹسبرگ یونیورسٹی ، سنٹرل فلوریڈا یونیورسٹی ، گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف جنیوا ، فرانس کی نیشنل لائبریری ، ہیگن کی یونیورسٹی ، جرمنی ، میک گل یونیورسٹی ، کلیولینڈ آرٹ، میوزیم ، اور فن لینڈ کی نیشنل لائبریری انسٹی ٹیوٹ میں بھی لگایا گیا ہے۔ اسکینر میں ، ریئل ٹائم کلر کا مشاہدہ ، آٹو میٹک گلاس اوپننگ ، الیکٹرک فلیٹ اور وی شیپڈ بک کریڈل ، ایل ای ڈی کولڈ لائٹنگ ، آٹومیٹک کروپنگ ، خود کار طریقے سے گھماؤ اور اسکی اصلاح و درستی وغیرہ شامل ہیں۔

لائبریری جامعہ کی تاریخ سے وابستہ نادر و نایاب اثاثوں کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جیسے فوٹوگراف ، بانیان جامعہ مہاتما گاندھی ، حکیم اجمل خان ، مولانا محمد علی جوہر اور ڈاکٹر ذاکر حسین جیسے نابغہ روزگار ہستیوں کے روزنامچے ، رسائل ، اور صدیوں پرانی یونیورسٹی سے متعلق نیوز کلپس وغیرہ۔ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری ہندوستان کی مرکزی یونیورسٹیوں میں جدید اور موثر ڈیجیٹلائزیشن یونٹ رکھنے والی پہلی یونیورسٹی ہے۔ اس یونٹ کے تحت لائبریری تاریخی مخطوطات ، نایاب کتابیں ، پرانے سیریلس ، عربی ، فارسی ، اردو اور انگریزی زبانوں میں محفوظ شدہ دستاویزات کو بڑے پیمانے پر اسکین کرنے اور اسے ڈیجیٹائزیشن کرکے محفوظ بنانے کا منصوبہ ہے۔

اس مشین کے ذریعے صدیوں پرانی دستاویزات کو لائبریری کے محفوظ احاطے میں ڈیجیٹائز کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے لائبریری کے عملے کو بھی تربیت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سنٹرل لائبریری پہلے ہی موجودہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے صارفین کو اپنے گھروں اور دیگر دور دراز مقامات سے ای وسائل کے ذخیرے تک رسائی فراہم کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *