کوروناوائرس کی وجہ سے پوری دنیاکی ہرسیکٹرمیں بہت بڑا اثرپڑاہے۔بازار، کاروبار، ہوٹلوں، کھیلوں بلکہ ہرشعبے میں بھاری نقصان ہورہاہے۔COVID-19 وبا کی وجہ سے کھیل دنیا میں جمود کی صورتحال ہے۔ ایسے حالات میں دنیا بھر کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے جنگ کے درمیان ٹیم انڈیا کے کھلاڑی بھی اپنے گھروں میں قید ہیں۔ اس دوران چیف کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ یہ آرام ہندوستانی ٹیم کے لئے اچھا ہے۔
57 سال کے شاستری نے گزشتہ سال مئی میں ورلڈ کپ کے لئے روانہ ہونے کے بعد سے گھر میں مشکل سے 10-11 دن ہی گزارے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ دوسرے کھیل کی طرح کرکٹ بھی متاثر ہوا ہے۔کوروناوائرس نے اس سال کے کھیل کیلنڈر کو بگاڑ دیا ہے۔