احمدآباد(آئی این ایس انڈیا)چوتھے ٹیسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈاننگ اور 25 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی اور ورلڈ چمپیئن شپ کے فائنل میں بھی پہنچ گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آشون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 32 وکٹوں کے ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔ اس سیریزمیں آشون نے بلے کے ساتھ حیرت کا مظاہرہ کیا اور سنچری بھی بنائی۔ آشون نے آخری ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ آشون کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیادپرہندوستانی ٹیم آسانی کے ساتھ ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ آشون کے مین آف دی میچ جیتنے کے بعدان کی اہلیہ پریتی نارائن نے اس پر ردعمل ظاہر کیااورجلد سے جلد گھر آنے کو کہا۔ پریتی کا یہ ٹویٹ بہت وائرل ہو رہا ہے۔اہلیہ اشون نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ اب جلدہی گھر آجاؤ۔ آشون کی اہلیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران مسلسل سوشل میڈیا پر متحرک رہی ہیں اور انہیں ٹیم انڈیا کی مسلسل حمایت کرتے دیکھاگیاہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنی ہے۔ آشون کو ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں آشون اب جلد از جلد اپنی اہلیہ کے پاس پہنچ جائیں گے۔ رو ی چندرن آشون نے اب تک 78 ٹیسٹ میچوں میں 409 وکٹیں حاصل کی ہیں۔