نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)اسٹار اوپنر کرس گیل اور تجربہ کار فاسٹ بولر فیڈل ایڈورڈز سری لنکا کے ساتھ محدود اوور کی سیریز میں کیریبیائی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ 2019 کے بعد کرس گیل کو پہلی بار ٹیم میں موقع ملا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ فیڈل ایڈورڈز کو ویسٹ انڈیز کے لئے 8 سال بعد ٹی 20 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔آف اسپنر کیون سنکلیئر اور لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین اس ٹیم میں نئے چہرے ہوں گے۔ سری لنکن ٹیم اگلے ماہ ونڈیز کے دورے پر ہوگی اور اس کے میچ کولج کرکٹ گراؤنڈ اور سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 میچز 3، 5 اور 7 مارچ کو فلڈ لائٹ میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹی ٹونٹی سیریز سی سی جی میں ویسٹ انڈیز کی آفیشلز ٹیم کے ذریعہ کھیلی جانے والی پہلی مکمل بین الاقوامی سیریز ہوگی۔ نیز 2013 کے بعد پہلی بار انٹیگا میں ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز ان میچوں کو اپنے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب کی تیاری اور خطاب کا دفاع کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔ ہندوستان کو رواں سال اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے۔ سی جی انشورنس ون ڈے سیریز 10، 12 اور 14 مارچ کو سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں فائنل میچ ڈے نائٹ کا ہوگا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم:
ٹی ٹونٹی: کیرون پولارڈ (کپتان)، نکولس پورن (نائب کپتان)، فیبین ایلن، ڈوین براوو، فیڈل ایڈورڈز، آندرے فلیچر، کرس گیل، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، ایوین لوئس، اوبید میکائی، روومن پاول، لینڈل سیمنس، کیون سنکلیئر۔
ون ڈے: کیرون پولارڈ (کپتان)، شائی ہوپ (نائب کپتان)، فیبین ایلن، ڈیرن براوو، جیسن ہولڈر،عقیل حسین، الزاری جوزف، ایوین لوئس، کائل میئر، جیسن محمد، نکولس پورن، روماریو شیفرڈ اور کیون سنکلیئر۔
پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی خاتون ون ڈے اور ٹی -ٹونٹی ٹیم کا اعلان