وسیم اکرم دنیا کے واحد کپتان جس نے ون ڈے میں 150 سے زائد وکٹیں حاصل کیں

wasim-akram

کراچی (آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے سابق تجربہ کار وسیم اکرم نے بطور گیندباز اپنے کیریئر میں وہ مقام حاصل کیا جو عام طور پر بیٹسمین اپنے کیریئر میں حاصل کرتے ہیں۔ اکرم نے 18 سال کی عمر میں 1984 میں انٹرنیشنل میں قدم رکھا تھا۔ اپنے پہلے ہی میچ سے اکرم پاکستان کے ایک اہم گیندباز بن گئے۔ واضح رہے کہ اکرم پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔ صرف یہی نہیں ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی فاسٹ بولر کے طور پر اکرم کے نام ہے۔ وسیم اکرم دنیا کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ بطور کپتان اکرم نے ون ڈے کرکٹ میں 158 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اکرم ٹیسٹ میچوں اور ون ڈے میچوں میں 400 سے زیادہ وکٹیں لینے والا دنیا کا پہلے گیندبازہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 414 اور ون ڈے میں 502 وکٹیں لے کر حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔ اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹ ٹرک لے چکے ہیں۔ وہ دنیا کے دوسرا گیندباز ہیں جس نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے نمبر پر سری لنکا کے لاست ملنگا ہیں، جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہیٹ ٹرک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *