وجیندر کا اگلا پیشہ وارانہ میچ گوا میں کیسینوجہاز کی چھت پر ہوگا

Vijender

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی پیشہ ور باکسر وجندر سنگھ کا اگلا مقابلہ 19 مارچ کو گوا میں ایک کیسینو جہاز کی چھت پر ہوگا۔ ابھی تک اس میچ کے حریف کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔پینتیس سالہ ڈبلیو بی او اورینٹل اور ڈبلیو بی او ایشیا پیسیفک سپر مڈل ویٹ چمپئن وجندر نے نومبر 2019 میں دبئی میں دولت مشترکہ کے سابق چمپئن چارلس ادامو کو شکست دے کر مسلسل بارہویں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے اس ہندوستانی باکسر نے کسی میچ میں حصہ نہیں لیاہے۔وجندر کے پروموٹر آئی او ایس باکسنگ پروموشنز نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک ناقابل تسخیر پروفیشنل باکسنگ اسٹار وجندر سنگھ 19 مارچ کو رنگ میں واپسی کریں گے۔ اپنی نوعیت کا پہلا میچ میجسٹک پرائیڈ کیسینو جہاز کی چھت پر ہوگا۔میجسٹک پرائڈ گوا میں مانڈوی ندی کے کنارے کھڑا ایک جہاز ہے۔منتظمین کی ریلیز کے مطابق یہ میچ باقاعدہ پیشہ ورانہ مقابلے کے روایتی ایونٹ سے مختلف ہوگا جس میں تماشائی کوویگاس اسٹائل کے باکسنگ مقابلے کی طرح چمک اور گلیمر دیکھنے کو ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.