کراچی(آئی این ایس انڈیا)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 10 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ دورہ زمبابوے کے لیے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے 6 اضافی کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں مدعو کرلیا ہے۔چھ اضافی کھلاڑیوں میں نسیم شاہ، روحیل نذیر، تاج ولی، عرفان اللہ شاہ، وقاص مقصود اور ثمین گل کے نام شامل ہیں۔این ایچ پی سی کے کوچز ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، محمد یوسف اور عمر رشید کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ تربیتی کیمپ 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ٹیسٹ ٹیم میں شامل 11 کرکٹرز 21 اپریل کو ہرارے روانہ ہوں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہوگا۔پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا۔کیمپ کے شرکاء کا پہلا ٹیسٹ ان کی اپنی رہاشگاہ اور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا۔کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر انہیں اگلے روز ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔کیمپ میں اسکواڈ سیناریو میچز بھی کھیلیں گے۔کیمپ میں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ نعمان علی،ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل شاہنواز دہانی، تابش خان اور زاہد محمود بھی شامل ہیں۔سعود شکیل کی کیمپ میں ٹریننگ فٹنس سے مشروط ہے۔