ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان محفوظ ماحول میں تین ٹیسٹ کھیلے جائیں گے

west-indies-vs-england

لندن (آئی این ایس انڈیا):انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورڈی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے محفوظ انتظامات کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بدتر حالات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوگا۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے محفوظ ماحول میں ہوم سیریز کھیلنی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی 25 رکنی ٹیم اگلے منگل کو یہاں چارٹرڈ فلائٹ سے آئے گی۔ ایلورڈی نے بتایاکہ ہم نے ایسا انتظام کیا ہے کہ انتہائی خطرناک حالات میں بھی سکیورٹی کاکوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ہم نے سب سے خراب صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے بنائے ہیں۔ آنے والی ٹیم کو اولڈ ٹریفورڈ میں تین ہفتوں کے لئے الگ رہنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی اگر کسی کھلاڑی کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں مثبت پایا جاتا ہے تو اس کے اختیارات کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ٹیسٹ میں اس کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.