پی سی بی نے کہا-اگر ٹیم انڈیا ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچتی ہے،تو ایشیا کپ ممکن نہیں

ehsan-mani

کراچی(آئی این ایس انڈیا)اس سال جون میں ہونے والا ایشیا کپ اب دو سال کے لئے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس مہینے ہونے والی آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہے۔ نیوزی لینڈ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹیم انڈیا اب فائنل کے بہت قریب ہے۔ اسے انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ جیتنا یا ڈرا کرنا ہوگا۔ اگر ہندوستانی ٹیم چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچتی ہے تو ایشیاء کپ کا ہونا مشکل ہو گا۔یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اتوار کے روز کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون کوانگلینڈکے لارڈس میں ہونا ہے۔ گزشتہ سال ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں ہندوستان میں منعقد ہونا ہے۔ اس بارے میں احسان مانی نے کہا کہ انہیں ابھی تک ویزا پر ہندوستانی حکومت کی کوئی ضمانت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بتایا کہ اگر ہندوستانی حکومت ویزا کے بارے میں تحریری طور پر ضمانت نہیں دیتی ہے تو ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات میں منتقل کردیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.