لندن (آئی این ایس انڈیا): کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں مکمل پر بند ہیں ایسے میں انگلینڈ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کرکے شائقین میں ایک جوش پیدا کیا ہے۔ کرکٹ کی کمی کی وجہ سے پوری دنیا کے شائقین بہت مایوس ہیں اور سب خوف کے ماحول میں جی رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں پہل کی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 جولائی تک ایجز باؤل میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ اور تیسرا ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا اور سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ای سی بی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ناظرین کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ جون میں ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گا اور وہ 14 دن تک کووارنٹائن میں رہیں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف مجوزہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 8 سے 12 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی اہلیہ کیری حاملہ ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں۔ ایسی صورتحال میں بین اسٹوکس پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کپتانی کر سکتے ہیں۔ اسٹوکس اس وقت انگلینڈ کی ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ پر 3 ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے جارہی ہے۔ انگلینڈ کے کرکٹر نے بھی پریکٹس شروع کردی ہے۔