تیجندر نے شاٹ پٹ میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سونے کا تمغہ جیتا

tejander

جکارتہ،25اگست (ایجنسیاں) ہندستان کے تیجندر پال سنگھ تور نے ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18ویں ایشیائی کھیلوں کی ایتھلیٹکس کے شاٹ پٹ مقابلہ میں سنیچر کو 20.75میٹر کا نیا گیمس ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پنجاب کے کھوسا پانڈو کے 23 سالہ تیجندر نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کھیلوں میں ہندستان کو ایتھلیٹکس کا پہلا اور مجموعی طورپر ساتواں سونے کا تمغہ دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *