ٹی 20سیریز:کوہلی اور روہت کے پاس عالمی ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

virat-rohit

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی20 سیریز 12 مارچ سے شروع ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ کے ساتھ 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 14 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں، جس میں دونوں ٹیمیں 7-7 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ در اصل ہندوستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 3-1 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی، ایسی صورتحال میں انگلینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ رواں برس اکتوبر سے نومبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ ہندوستان میں کھیلا جانے والا ہے، ایسی صورتحال میں یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لئے بہت اہم ہے۔ بہت سے ریکارڈز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بھی بنائے اور توڑے جاسکتے ہیں۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں وراٹ کوہلی نے اب تک 85 میچ کھیل کر 2928 رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کوہلی اس فارمیٹ میں 3000 رنز مکمل کرسکتے ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3000 رنز بنانے کے لئے کوہلی کو صرف 72 رنز کی ضرورت ہے۔ 72 رنز بنانے کے بعد کوہلی ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔ اس سیریز کے دوران کوہلی کے 17 رنز بنانے کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بطور کپتان 12000 رنز بنانے والے تیسرے کپتان بن جائیں گے۔ رکی پونٹنگ نے بطور کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں 15440 رنز بنائے ہیں جبکہ گریم اسمتھ نے بحیثیت کپتان 14878 رنز بنائے ہیں۔

روہت شرما کو بھی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ریکارڈ بنانے کا موقع ملے گا۔ 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے دوران اگرروہت شرما13 چھکے لگانے میں کامیاب رہے تووہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے باز بن جائیں گے۔ اس وقت روہت نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 127 چھکے لگائے ہیں۔ مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ گپٹل نے ابھی تک ٹی ٹونٹی میں 139 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ٹی 20 سیریز کے دوران 67 رنز بنانے کے بعد روہت شرما مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ روہت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 2773 رنز بنا چکے ہیں۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے پاس پاکستان کے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔ ملان ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک 19 اننگز میں مجموعی طور پر 855 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اگر انگلینڈ کے بیٹسمین 5 میچوں کی سیریز کے دوران 145 رنز بنانے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ ٹی 20انٹرنیشنل میں سب سے تیز1000رنز بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ایسا کرنے میں کامیاب رہے تو ملان ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے تیز 1000 رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے۔ اس وقت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے تیز 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے نام ہے۔ اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 26 اننگز میں 1000 رنز بنائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.