ٹی 20:ایشیاء کپ کے انعقاد پر فیصلہ ملتوی

asia-cup

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) :ایشیاء کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا یا نہیں اس کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیاء کپ کے انعقاد پر تذبذب کی صورتحال برقرارتھی۔رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کو کورونا کی وجہ سے منسوخ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سوراو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ نے اے سی سی بورڈ میٹنگ میں شریک ہوئے اور ایشیا کپ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں منعقد ہونا ہے۔ غور طلب کہ اس بار ایشیاء کپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جا سکتی اس لیے ا دبئی میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کا منصوبہ تھا۔ اے سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گنگولی اور جئے شاہ نے میٹنگ میں شرکت کی اور ایشیاء کپ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا۔ اس ماہ کے آخر میں ایک اور میٹنگ ہوگی جس کے بعد ایشیاء کپ کے انعقاد اور شیڈول کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہونے کی امید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *