سوئس اوپن: سیمی فائنل میں مدمقابل ہوسکتی ہیں سندھو اور سائنا

saina-sindhu

باسل (سوئٹزرلینڈ) (آئی این ایس انڈیا)دفاعی عالمی چمپئن پی وی سندھو منگل سے یہاں شروع ہونے والے سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں پوڈیم تک پہنچنے اور سابق چمپئن سائنا نہوال فارم حاصل کرکے مضبوط واپسی کرنے پر توجہ دیں گی۔ہندوستان کے مردسنگلز کھلاڑی سمیر ورما، ایچ ایس پرنے اور کدامبی سریکانت نے بھی یہاں بالترتیب 2018، 2016 اور 2015 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ بی سائی پرنیت گزشتہ سیزن میں رنر اپ تھے۔یہ چاروں کھلاڑی 140000 ڈالرکے انعامی مقابلے میں اپنی گزشتہ کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا باعث بنے گا۔اولمپک چاندی کا تمغہ یافتہ سندھو نے یہاں سینٹ جیک بشیل مقام پر 2019 میں عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔کورونا وبا سے پہلے یہ ان کا آخری خطاب تھا۔دوسریا سیڈ یافتہ سندھو کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں ترکی کے نیسلیہان ایگٹ سے ہوگا۔ ان کی کوارٹر فائنل میں جانے کی راہ آسانی دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کا مقابلہ پانچویں سیڈڈ یافتہ تھائی پلیئر بوسنان اونگرمرمنگفن سے ہوگا، جسے انہوں نے جنوری میں ٹیوٹا تھائی لینڈ اوپن میں آخری آٹھ میں شکست دی تھی۔ دو بار کی سابق چمپئن سائنا بھی سندھو والے ہاف میں ہی ہیں،سیمی فائنل میں یہ دونوں ہندوستانی کھلاڑی مدمقابل ہوسکتی ہیں۔ تاہم سائنا کو اس سے پہلے کوریا کی چھٹی سیڈ یافتہ سیانگ جی ہیون اور چوتھی سیڈ یافتہ ڈنمارک کی میا بلچ فیلڈ کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔ لندن اولمپک کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی سائنا کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی سابق جونیئر چمپئن شپ برونز میڈلسٹ جیتنے والی پتایا پورن چویان سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.