ہندوستانی بلے باز سریش رینا سوشل میڈیاپرکافی فعال رہتے ہیں۔لاک ڈاؤن کے بیچ سریش رینا نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویرفینس کے ساتھ شیئرکی ہے۔تصویرشیئرکرتے ہوئے سریش رینا نے ایک خاص اپیل بھی کی ہے۔سریش رینا نے اپنے انسٹگرام اکاؤنٹ پر تصویرشیئرکی ہے۔اس تصویرسریش رینا کے ساتھ ان کی بیوی پرینکا، ان کی بیٹی گریسیا اورچھوٹے بیٹے ریورینا نظرآرہے ہیں۔
سریش رینا نے اپنی اس پوسٹ کوشیئرکرتے ہوئے کہاکہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتاہے کہ پوری دنیا میں جاری کوروناوائرس بحران کے بیچ گھریلوتشدد اوربچوں کے ساتھ تشدد جیسے غیرانسانی واقعات ہورہے ہیں۔
سریش رینا نے گھریلوتشدد اوربچوں کے ساتھ تشدد کے خلاف لوگوں سے اپنی آواز اٹھانے اوراس کے خلاف شکایت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
رینا نے انسٹگرام پرلکھاکہ ”لاک ڈاؤن نے ہمیں اپنے خاندان کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کے بہت سے طریقے سکھائے ہیں، لیکن ساتھ ہی ایسی خبریں جھنجھوردیتی ہے کہ لاک ڈان کے دوران گھریلوتشدد اوراطفال استحصال جیسے جرائم کے معاملے دنیابھرمیں کتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔سریش رینا نے کہاکہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے آکراپنی آواز اٹھائیں اوراس کے خلاف شکایت کریں اورخاموش نہ بیٹھیں۔
بتادیں کہ سریش رینا نے بیوی پرینکا نے 23مارچ 2020کوبیٹے کوجنم دیاتھا۔جس کی تصویرشریش نے سوشل میڈیاپرشیئرکی ہے۔اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔سریش کی بیٹی گریسیا کا جنم 2016میں ہواتھا۔