بیونس آئرس(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ٹینس کھلاڑی سمت ناگل نے اپنے اے ٹی پی کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کرتے ہوئے دوسری سیڈیافتہ چلی کے کرسچن گارین کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ارجنٹینا اے ٹی پی 250 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ عالمی رینکنگ میں 150ویں نمبر پر قابض ناگل نے دوسرے راؤنڈ میں 6.4,6.3کامیابی حاصل کی۔گارین عالمی درجہ بندی میں 22 ویں نمبر پر ہیں۔ناگل کا مقابلہ اب اسپین کے البرٹ راموس ونولس سے ہوگا، جس نے جرمنی کے ڈومینک کوفیرکو7.5,6.4 سے شکست دی۔ ناگل اے ٹی پی ٹور کی سطح پر پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔