کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چھ فٹ بالرز معطل

foot-ball

بیجنگ (آئی این ایس انڈیا):چین فٹ بال ایسوسی ایشن نے قومی انڈر 19 ٹیم کے 6 ارکان کو رات کے وقت پریکٹس کیمپ سے باہر نکل کرکورونا وائرس کے کنٹرول کے لئے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ماہ کے لئے معطل کردیا۔ شنگھائی میں 35 کھلاڑیوں کا پریکٹس کیمپ 17 مئی کو شروع ہوا اور ہفتہ کو ختم ہوا۔ چین فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہاکہ یہ وبا پر قابو پانے کے لئے ٹیم کے ہدایات کی سراسر خلاف ورزی ہے اور اس نے پوری ٹیم پر منفی اثر ڈالا۔ان چھ کھلاڑیوں کو 30 نومبر تک معطل کردیا گیا ہے۔ انہیں اپنے متعلقہ کلبوں کے ذریعہ سزا بھی مل سکتی ہے۔ چین میں کھلاڑیوں کی کوئی سرکاری ایسوسی ایشن نہیں ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ پابندی کے خلاف اپیل کا کوئی طریقہ موجود ہے یا نہیں۔ ہیڈ کوچ چینگ یاوڈونگ نے کہاکہ وہ سب صورتحال کی سنگینی کو سمجھ چکے ہیں۔ یہ ٹیم کا نقصان ہے اور اس کا ان کھلاڑیوں پر یقینا اثر پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *