بھارت -پاک رشتوں میں بہتری کیلئے کرکٹ سب سے بہتر ذریعہ: شعیب ملک

shoib
پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین رشتوں میں بہتری کیلئے کرکٹ ہی سب سے اچھا راستہ ہے اور اس کے لئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے خلاف زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے چاہیے۔ شعیب ملک نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ رشتے رکھتے ہیں اور میدان پر بہت ہی پیشہ وارانہ طریقہ سے پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اور پاکستان دونوں ایک دوسرے کے خلاف زیادہ سے زیادہ میچ کھیلتے ہیں تو یہ دونوں ہی ملکوں کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ اس سے بھارت اور پاکستان کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے کرکٹر پیشہ ور ہیں اور وہ ایک دوسرے کے خلاف میدان پر اپنی سب سے عمدہ کارکردگی دینا چاہتے ہیں، میدان کے باہر وہ دوستوں کی طرح پیش آنا پسند کرتے ہیں اور ہم کھانا بھی ایک ساتھ ہی کرتے ہیں۔ آئندہ ایشیا کپ سے قبل آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ کو ٹیم سے باہر کرنے پو ملک نے کہا کہ ایک کرکٹ کھلاڑی کے طور پر ہر کسی کو اپنے کیریر میں اس طرح کی پریشانیا ں آتی ہیں اور اس سے نمٹنے کا بہتر طریقہ گھریلو سرکٹ پر بہتر مظاہرہ کرنا ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ آئندہ 2019ورلڈ کپ ان کا آخری ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا، وہیں ٹی ۔20کرکٹ میں وہ 2020میں ہونے والے ٹی ۔20ورلڈ کپ تک کھیلنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *