شعیب اختر کا پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف کارکردگی پر اظہار اطمینان

shoib

راولپنڈی(آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ سے متعلق حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے لکھاہے کہ میچ کو ناخن چبانے والا بنا ہی دیا، پھر بھی اچھی جیت تھی،دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا۔شعیب اختر کے میچ سے متعلق تبصرے کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا 7 اپریل کو شیڈول ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.