شیکھردھون نے رشبھ پنت کی قیادت کی تعریف کی

dhawan

ممبئی(آئی این ایس انڈیا)دہلی کے تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون نوجوان رشبھ پنت کی قائدانہ صلاحیت سے بہت متاثر ہیں اورکہاہے کہ اس وکٹ کیپربیٹسمین نے کپتان کی حیثیت سے اپنے پہلے میچ میں صبر کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے دوران انجری کے باعث باقاعدہ کپتان شریئس آئرکے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پنت کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔23 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کپتانی کا ایک یادگار آغاز اس وقت کیا جب ان کی کپتانی میں ٹیم نے ہفتہ کے روز انڈین پریمیر لیگ میں تین بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔دھون نے میچ کے بعدپریس کانفرنس میں کہاہے کہ انہوں نے (پنت) نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سب سے پہلے خوشی ہوئی کہ ہم نے ٹاس جیت لیا۔ اس وکٹ پر بعد میں بیٹنگ کرنا اچھا تھا۔ وہ صبر کرتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی اچھی تبدیلیاں کیں۔ یہ ان کا پہلا میچ (بحیثیت کپتان) تھا لہٰذامجھے یقین ہے کہ وہ یہاں سے بہترہوں گے۔ انھوں نے ابھی آغاز کیا ہے اور مجھے تجربے کے ساتھ یقین ہے کہ وہ اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.