بنگلہ دیشی کرکیٹرثاقب الحسن پردوسال کی پابندی

shakib-al-hasan

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے بنگلہ دیش کے مایہ ناز بلے باز اوردنیاکے نمبرایک ون ڈے آل راؤنڈر اسٹا رکرکیٹر ثاقب الحسن پردوسال کی پابندی عائد کردی ہے۔یہ پابندی سبھی طرح کے کرکٹ کھیلنے پرلگی ہے اوراس میں دوسال کی پابندی کو ایک سال معطلی کی مدت میں رکھا ہے، اس لئے وہ 29 اکتوبر2020 سے پھرسے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔اس پابندی سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
واضح ہوکہ ثاقب الحسن پریہ پابندی میچ فکسنگ کا آفر ملنے کی بات چھپانے پرعائد کی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے ٹسٹ اورٹی -20 ٹیم کے کپتان ثاقب الحسن نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے تین ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی بات قبول کرلی، جس کے بعد ان پریہ کارروائی کی گئی۔ ثاقب الحسن حال ہی میں ختم ہوئی آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبرپرتھے۔

 

یہ بھی پڑھیں: جسٹس شرداروندبوبڈے ہوں گے سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس،18نومبرکولیں گے حلف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *