شادی کی سالگرہ پرثانیہ مرزانے مزاحیہ اندازمیں شعیب ملک کودی مبارکباد

sania-shoib

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرز نے اپنی شادی کی دسویں سالگرہ پر بڑے ہی خاص انداز میں اپنے شوہر شعیب ملک کو مبارکباد دی ہے۔

sania-baby

ثانیہ مرزا اورپاکستان کے سابق آل راؤنڈرکرکیٹر شعیب ملک کی شادی 12 اپریل 2010 کو حیدرآباد میں ہوئی تھی۔بتادیں کہ شعیب ملک اورثانیہ مرزا کا ایک بیٹنابھی ہے جس کا نام اذان مرزاہے۔ثانیہ نے اپنی شادی کی دسویں سالگرہ پرٹویٹ کیاہے جوکافی وائرل ہورہاہے۔

sania-mirza

ثانیہ مرزا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور ہندوستان و پاکستان کے کرکٹ فینس اس جوڑے کو دسویں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

ثانیہ نے ٹویٹ کے ساتھ دوتصویرشیئرکی ہیں جس میں ایک فوٹومیں دونوں جوڑے کافی خوش ہیں تودوسرے فوٹو میں ثانیہ بیحدخوش ہیں تووہیں شعیب ملک حیران ہیں۔

sania

ثانیہ مرزا نے لکھاکہ”شادی کی سالگرہ مبارک ہو شعیب ملک،شادی کی ایک دہائی اس طرح نظر آتی ہے۔ expectation vs reality۔“ثانیہ مرزا نے مزاحیہ لہجے میں ٹویٹ کیاہے۔ثانیہ مرزاکا ٹویٹ انٹرنیٹ پرکافی وائرہورہاہے۔فینس انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

mirza-sania

بہرکیف ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو آج دس سال پورے ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *