سوئس اوپن کے پہلے راؤنڈ سے سائنا نہوال باہر، سندھو اگلے مرحلے میں داخل

saina

باسیل،(آئی این ایس انڈیا) اولمپک کانسے کی تمغہ یافتہ سائنا نہوال سوئس اوپن سپر 300 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی پی چائیوان سے ہارکر باہر ہوگئیں۔ سائناکو 58 منٹ تک جاری مقابلے میں 16.21,21.17,21.23 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف پی وی سندھو نے ترکی کی یزیت نیسلیہن کو 21.16,21.19سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہوئیں۔ اب سندھو کا مقابلہ امریکہ کے ایرس وانگ سے ہوگا۔مردکھلاڑیوں میں چوتھی سیڈ یافتہ کدامبی سری کانت پانچویں سیڈ یافتہ بی سائی پرنیت، سوربھ ورما، اجے جے رام آخری 16 میں پہنچ گئے ہیں۔ ایچ ایس پرنے، پاروپلی کشیپ، لچھ سین اور سمیر ورما پہلے ہی دور سے باہر ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.