خطاب کا طویل انتظار ختم کرنے کی کوشش کرے گی آر سی بی

rcb

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)کئی قدآور کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم اب تک آئی پی ایل کا خطاب حاصل نہیں کرسکی ہے۔، آر سی بی آئندہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کچھ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرکے آئی پی ایل خطاب کے طویل انتظار کا خاتمہ کرنا چاہے گی۔وراٹ کوہلی کی سربراہی میں اے بی ڈویلیئرز جیسے کھلاڑی بھی ہیں لیکن ٹیم ان دونوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کبھی بھی توازن برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اب آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمسن جیسے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے ساتھ ٹیم متوازن نظر آرہی ہے۔

آر سی بی نے آخری بار متحدہ عرب امارات میں اچھی شروعات کی تھی لیکن بالآخر اس کی فارم خراب ہوگئی اور مسلسل پانچ میچ ہارنے کے بعد ایلی مینیٹر میں ہار گئی۔ اس بار ٹیم انتظامیہ نے نیلامی سے قبل 10 کھلاڑیوں کو ریلیزکرکے اپنی بیٹنگ اور بولنگ کو مضبوط بنانے پر توجہ دی ہے۔آر سی بی کی بیٹنگ بہت مضبوط نظر آ رہی ہے۔ رن مشین کوہلی کا آئی پی ایل میں زبردست ریکارڈ ہے۔ کوہلی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ دوسرے سرے پر ان کے ساتھ دیووت پڈکل بھی ہوں گے جنہوں نے گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ابھی عمدہ فارم میں ہیں۔ٹاپ آرڈر میں نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد اظہرالدین اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن تیز رنز بنانے کے اہل ہیں جبکہ ڈی ویلیئرز اور میکسویل جیسے تجربہ کار کھلاڑی مڈل آرڈر کو سنبھال لیں گے۔ سچن بے بی، ڈینیل کرسچن اور واشنگٹن سندر نے اپنی بیٹنگ کو مستحکم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.