گھریلومیدان پر250وکٹ لینے والے تیسرے ہندوستانی اسپنربنے اشون

Ashwin

نئی دہلی: محمد شمیع کی قیادت میں تیز گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت ہندستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن جمعرات کو 150پر سمیٹ دیا۔ہندوستا ن نے اس کے جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگ میں ایک وکٹ پر86رن بنالئے ہیں۔اس ٹیسٹ میچ میں آف اسپنرروی چندرن اشون نے 16اوور میں 43رن دو وکٹ لئے۔اس کے ساتھ ہی روی چندرن اشون نے تاریخ رقم کی ہے۔

دراصل، ہندوستان کے آف اسپنرروی چندرن اشون میدانی میدان پر250وکٹ لینے والے تیسرے اسپنربن گئے ہیں۔اشون سے پہلے لیگ اسپنرانل کمبلے اورآف اسپنر ہربھجن سنگھ یہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔اشون نے یہ مقام جمعرات کواندورکے ہولکر اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن حاصل کیا۔انہو ں نے بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق کو37رن کے ذاتی اسکورپرآؤٹ کرکے گھریلومیدان پراپنے 250وکٹ پورے کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *