آئی پی ایل میں میرے خلاف کیا گیاتھا نسلی تبصرہ: سیمی

darren-sammy

کنگسٹن(آئی این ایس انڈیا):ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے الزام لگایا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے نسلی تبصرے کا نشانہ بنے تھے۔ سیمی کا یہ الزام امریکہ میں افریقی نژاد جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد دنیا بھر میں‘بلیک لائبز میٹر‘ مہم کی بھر پور حمایت کے بعد سامنے آیا ہے۔ سیمی نے کہا کہ مجھے اب پتہ چل گیا ہے کہ ’کالو‘ کا کیا مطلب ہے۔ جب میں آئی پی ایل میں سن رائزرز کے لئے کھیلتا تھا، تو وہ مجھے اور تسارا پریرا کو اس نام سے پکارتے تھے۔ مجھے لگتا تھا کہ اس کا مطلب ایک مضبوط شخص ہے۔ مجھے اب پتہ چل گیا اور میں ناراض ہوں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے خلاف یہ تبصرہ کب اور کس نے کیا۔ سیمی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ نسل پرستی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *