پی ایس ایل کا التوا، انکوائری کا اعلان پیر کو

کراچی(آئی این ایس انڈیا)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)پیرکوپاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) ملتوی ہونے پر انکوائری کا اعلان کرے گا۔انکوائری کے لیے خود مختار کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے،کمیٹی میں طب اور کرکٹ سے متعلق ماہرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔پیرکوانکوائری کے طریقہ کار اور اراکین کا اعلان کیا جائے گا۔ادھر پی سی بی شعبہ طب کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے استعفیٰ دے دیاہے۔ ڈاکٹر سہیل نے پی ایس ایل میں بائیو سیکیور ببل ڈیزائن کیا تھا اور وہ اس حوالے سے تنقید کی زد میں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.