کورونا کے باعث کا پی سی بی کا بڑا فیصلہ

pcb

سات کھلاڑیوں کے کورونا پوزیٹیوہونے کے بعد پاکستان سپر لیگ ملتوی
کراچی(آئی این ایس انڈیا)دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز اب بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بہت سے ممالک میں دوبارہ لاک ڈواؤن لگانے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اس ٹورنامنٹ کو جاری رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کی حفاظت پر غور کرتے ہوئے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن ملتوی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی تمام کھلاڑیوں کو بحفاظت وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ کوویڈ 19 کے ہدایات پر اچھی طرح سے عمل پیرا ہیں۔

تاہم اب کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر انہیں ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی ملتوی کرنا پڑا۔ بورڈ ممبران کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لئے بھی آئیسولیشن وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔جمعرات کی صبح منتظمین نے کہا کہ فی الحال ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو مستقل طور پر کورونا مثبت پایا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں انفیکشن کا خطرہ زیادہ سے زیادہ بڑھ گیا تھا۔ بہت سے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کے لئے آئیسولیشن وارڈ میں بھی رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.