نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی- ٹونٹی سیریزجیت لی

new-zealand
photo@icc tweeter handle

ویلنگٹن(آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈنے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا، مین آف دی میچ مارٹن گپٹل نے 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ہے۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر ی پھر کپتان فنچ اور میتھیو ویڈ نے اچھی بیٹنگ کی، فنچ 36 اور ویڈ نے 44 رنز بنائے۔میکس ویل ایک اور اسٹوئینس 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیاکااسکور 8 وکٹ پر 142 رنز رہا، ایش سودھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71رنز جڑدیئے،ولیمسن کوئی رن نہ بنا سکے۔گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کرنیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے فتح دلادی، نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.