جوہانسبرگ(آئی این ایس انڈیا)پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔ جس میں پاکستان نے ایک گیند باقی رہ کر 6 وکٹوں پر 189 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمدرضوان نے شاندار اننگ کھیلی اورناٹ آؤٹ74 رنز بناکراپنی ٹیم کو جیتنے میں مدد فراہم کی۔ رضوان نے اپنی 74 رنز کی اننگز میں 50 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ رضوان کو عمدہ بلے بازی پر مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے کپتان ہنرک کلاسن نے 28 گیندوں میں 50 اور بزنن نے 34 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 188 رنز تک پہنچا دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان (100 ٹی ٹونٹی میچوں کی جیت سے)نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستان ٹی ٹونٹی میں 100 میچز جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے اب تک 164 میچز کھیلے ہیں، 100 میں کامیابی حاصل کی ہے اور 59 میچز ہارے ہیں۔پاکستان ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بھی ہے۔ پاکستان کے بعد ہندوستان کی ٹیم دوسرے نمبر پرہے۔ اب تک بھارت نے 88 میچ جیت کر 142 میچز کھیلے ہیں۔اس معاملے میں، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ تینوں ٹیمیں اب تک 71 ٹی 20 میچز جیت چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے 136 میچوں میں 71 میچوں میں فتح کا سامنا کیاہے اور 60 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 145 میں سے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے اور 62 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 128 میں سے 71 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کو 55 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چوتھے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم ہے۔ انگلینڈ نے اب تک 66 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز جیتا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اب تک 131 میچز کھیل چکی ہے جس میں 66 جیت چکی ہے اور58 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے 60 میچز جیتے ہیں۔