دبئی(آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘نے ون ڈے ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ تازہ رینکنگ میں ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے تاہم پانچویں نمبرپرموجود پاکستان کا چوتھے نمبرپرموجود جنوبی افریقہ کی ٹیم سے پوائنٹس کا فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔ پہلے ون ڈے میچ سے قبل پاکستان کے 100 جبکہ جنوبی افریقہ کے 108 پوائنٹس تھے۔ فتح کے بعدپاکستان کے پوائنٹس 101جبکہ جنوبی افریقہ کے پوائنٹس106ہوگئے ہیں۔اگرپاکستان اگلے دو میچر بھی جیت جاتا ہے تو وہ ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلے گا۔