ہمارے پاس جارحانہ بیٹنگ یونٹ ہے: مورگن

morgan

چنئی (آئی این ایس انڈیا)کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان ایون مورگن نے سن رائزرس حیدرآباد کو دس رنز سے شکست دینے کے بعد کہا کہ ان کی ٹیم کا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ جارحانہ بیٹنگ آرڈر ہے۔نتیش رانا نے 56 گیندوں پر 80 اور راہل ترپاٹھی نے 29 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ اس کے بعد نائب کپتان دنیش کارتک نے نو گیندوں پر 22 رنز کی بہترین اننگ کھیلی اور ٹیم کو چھ وکٹوں پر 187 رنز تک پہنچا دیا۔مورگن نے کہاکہ ہماری ٹیم کے بہت سے مضبوط پہلو ہیں اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ دو انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہمارے ٹاپ آرڈر کے بیٹسمین ہیں۔انہوں نے کہا کہ تریپاٹھی نے تیسرے نمبر پر بہترین بلے باز کی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر رانا کی تعریف کی جو کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نتیش نے میچ جیتنے والی اننگز کھیلی۔ انہوں نے جارحانہ انداز میں کھیلا اور مثبت رویہ کے ساتھ کھیلا۔رسل بیٹنگ نہ کرسکے لیکن بولنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے آخری اوور میں عمدہ بولنگ کی۔مورگن نے کہا کہ میں خوش ہوں۔ آندرے طویل عرصے سے ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جس کے پاس ٹیم کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے لیکن انہوں نے ایک عمدہ بولنگ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.