مہندرسنگھ دھونی پر جرمانہ

dhoni

ممبئی(آئی این ایس انڈیا)چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر یہاں دہلی کے خلاف ٹیم کے پہلے انڈین پریمیر لیگ میچ کے دوران سست اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تین بار کی چیمپیئن سپرکنگز کو آئی پی ایل 14 کی ابتداء میں دہلی نے سات وکٹوں سے شکست سے دوچارکیاہے۔آئی پی ایل نے ایک پریس ریلیزمیں کہاہے کہ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر 10 اپریل کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹل کے خلاف آئی پی ایل 2021 کے میچ میں سست اوور میں بولنگ کرانے پرجرمانہ عائد کیاگیاہے۔بیان کے مطابق آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم سے کم اوور اسپیڈ جرم سے متعلق ٹیم کا یہ پہلا جرم ہے، لہٰذا دھونی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.