ممبئی (آئی این ایس انڈیا):سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا نے کہا کہ کرکٹ ایک سماجی کھیل ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ جب کھلاڑی کورونا وائرس کی وبا کے بعد کھیل کی بحالی کے بعد کھلاڑی آئی سی سی کے نئے احکامات پر کیسے عمل کرتے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے مارچ سے کرکٹ بند ہے، اب آئی سی سی نے اس کی بحالی کے لئے کچھ ہدایات جاری کیے ہیں جن میں سماجی دوری کے قانون پر عمل کرنا اور گیند کو محفوظ رکھنا شامل ہے۔آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے بھی گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ ملبون کرکٹ کلب کے صدر سنگاکارا نے بتایاکہ گیند کو چمکانے کا عمل اسپنرز یا تیز گیندبازوں کے لئے فطری ہے۔ وہ بچپن سے ہی یہ کام کر رہے ہیں۔