کیرن پولارڈ 6 گیندوں میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے کرکٹر

Karen-Pollard

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)بدھ کے روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں کیرون پولارڈ نے 6 گیندوں میں چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔ پولارڈ نے 38 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکن بولر اکیلا دھننجیاکے تیسرے اوور میں پولارڈ نے 36 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ اب 6 گیندوں میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔اس سے قبل 2007 میں یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف 6 گیندوں میں 6 چھکے لگائے تھے۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز ہرشل گبس نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ تاہم گبس نے 50 اوور کے میچ میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔ اسی دوران محدود اوور کے میچوں میں کیرون پولارڈ اور یوراج سنگھ نے یہ مقام حاصل کیاہے۔

یوراج سنگھ نے 19 ستمبر 2007 کو عالمی کرکٹ میں تاریخ رقم کی تھی۔ اس دن یوراج نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگائے اور وہ ٹی ٹوئنٹی میں ایسا کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ یوراج نے یہ تاریخ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں رقم کی تھی۔ نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ہرشل گبس نے 6 گیندوں میں 6 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ گبس نے لیگ اسپنر ڈین وان بنگے کے اوور میں 6 چھکے لگائے۔ گِبس کے کارنامے سے جنوبی افریقہ کا کیمپ بھی بہت خوش تھا۔ اسی دوران کوچ نے کہا کہ گبس کے شاٹس سے اس کی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *