ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوسکتے ہیں روٹ

Joe-Root

لندن (آئی این ایس انڈیا) :انگلینڈ کے کپتان جو روٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سات دن کے آئیسولیشن قوانین کی وجہ سے اگلے 8 جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسی تاریخ کے قریب ان کی اہلیہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں اور اگر روٹ اس وقت خاندان کے ساتھ رہے تو ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے اسے سات دن الگ تھلگ رہنا پڑے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی ہدایات کے مطابق قومی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل روٹ کو ایک ہفتے تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔ تاہم ای سی بی مستقل اپنے احکامات پر نظرثانی کر رہا ہے اور اگلے مہینے تک اس میں نرمی مل سکتی ہے۔تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک ایجس باؤل میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 16 اور 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 جون کو سیریز کے لئے انگلینڈ پہنچے گی اور اولڈ ٹریفورڈ میں آئیسولیشن میں رہے گی۔ ٹیم وہیں پریکٹس کرے گی جس کے بعد ایجس باؤل پہلے ٹیسٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.