نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ جسپریت بمراہ نے بی سی سی آئی سے چوتھے ٹیسٹ کے لئے ریلیزکرنے کی درخواست کی تھی۔ تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ ٹیم کو 10 وکٹوں سے بری طرح شکست دی تھی،جسپریت بمراہ نے احمد آباد میں تیسرے ٹیسٹ میں صرف چھ اوورز کی گیندبازی کی تھی،یہ چھ اوورز انہوں نے پہلی اننگز میں ڈالے تھے، جب کہ جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں ایک بھی اوور نہیں ڈالے۔بمراہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چوتھے ٹیسٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ وہ چوتھے ٹیسٹ کے انتخاب کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ حالانکہ ان کی ذاتی وجہ کیا ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا، لیکن بی سی سی آئی نے بمراہ کی درخواست قبول کرلی ہے۔
ٹیم کچھ اس طرح ہے: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، مینک اگروال، شبھمن گل، چیتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، وریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، آر اشون، کلدیپ یادو، اکچھرپٹیل، واشنگٹن سندر، ایشانت شرما، محمد سراج اور امیش یادو