کورونا کی وجہ سے 1-2 سال تک بڑھ سکتا ہے میرا کیئریئر: جیمس اینڈرسن

james-anderson

لندن (آئی این ایس انڈیا) انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمس اینڈرسن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ان کے کیریئر میں ایک یا دو سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ کووڈ۔19 وبا کے سبب بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سمیت کھیل کے تمام مقابلے منسوخ یا ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ اینڈرسن جو اپنے کیریئر کے اختتام پر پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں بریک ملا ہے اور ان کا کیریئر مزید بڑھ کرسکتا ہے۔ انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے 37 سالہ گیندباز نے کہاکہ یہ میرے کیریئر کو ایک یا دو سال تک بڑھا سکتا ہے۔اینڈرسن زخمی ہونے سے پہلے آخری بار جنوری میں کرکٹ کھیلے تھے۔ وہ ان 55 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس کے لئے واپس آنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے واپس آکر نیٹ پر بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔ حالانکہ پریکٹس کے دوران ہمارے ارد گرد زیادہ لوگ نہیں ہوتے ہیں، لیکن یہ کرکٹ کے لئے واپس آنا اچھا ہے۔ اس کے بعد پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *