عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ کوکہاالوداع

irfan-pathan

نئی دہلی:ٹیم انڈیا کے ا سٹار آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ لیا ہے۔عرفان نے ایک ٹی وی شو کہا، ‘میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتا ہوں۔میں سورو گنگولی، راہل دراوڑ اور وی وی ایس لکشمن جیسے عظیم لوگوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لئے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں‘۔ پٹھان نے مزید کہا کہ میں نے اپنے خاندان کو بہت ضروری حمایت دینے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔انہوں نے ہمیشہ میری واپسی کی امید کی۔ان کی حمایت نے مجھے آگے بڑھایا ہے۔
انڈیاکے آل راؤنڈرتیزگیندباز عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔ہفتہ کواسٹاراسپورٹس اسٹوڈیو میں نے انہوں نے 15سال کے انٹرنیشنل کرکٹ کریئرکوالوداع کہا۔حالانکہ وہ فرنچائزی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *