ممبئی،(آئی این ایس انڈیا)سابق وکٹ کیپر بیٹسمین پارتھیو پٹیل کا خیال ہے کہ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کے پاس متوازن ٹیم ہے اور انہیں آئندہ سیزن میں اپنے گیارہ کے ساتھ کھیلنے میں زیادہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ممبئی اس سال اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں کھیلے گا، لیکن اس سے اس ٹیم کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔پٹیل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ممبئی انڈینس کی ٹیم کہاں کھیلنا ہے اس کے بارے میں زیادہ سوچے گی۔ تاہم باقی ٹیموں کو یہ سوچنا ہوگا کہ کہاں کھیلنا ہے، اور اس کے مطابق ٹیم مجموعہ بنائے گی تاکہ وہ ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین الیون کے ساتھ میدان میں اتر سکیں۔ لیکن ممبئی ایسا نہیں سوچے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ چنئی میں کھیل رہے ہیں تو آپ اپنی ٹیم کے اسپنرز پر توجہ دیں گے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ممبئی اس طرح کے بارے میں کچھ سوچے گا۔ اسے اپنے گیارہ کھلاڑیوں کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ممبئی کو ہاردک پانڈیا کی بولنگ سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اب بہت بولنگ کررہے ہیں۔ وہ اپنے چار اوور مکمل کر رہے ہیں۔ پولارڈ بھی اچھی طرح سے بولنگ کرتے ہیں۔ وہ چنئی میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ راہل چہر کا آئی پی ایل کیریئر اچھا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ٹیم انڈیا میں موقع ملا۔ کرنال پانڈیا نے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔