نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 2021 ایڈیشن اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے سے شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ہندوستان اپنے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں سے 8 کو آرام دینے میں کامیاب رہا ہے، جو 2020 کے آئی پی ایل کے بعد سے بائیو سیکور میں رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے آئی پی ایل 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان حال ہی میں کیا گیا تھا اور آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل واشنگٹن سندر اور رشبھ پنت کے علاوہ آٹھ کھلاڑیوں کو آرام ملے گا۔
جسپریت بمراہ کو ذاتی درخواست پیش کرنے کے بعد ہفتہ 27 مارچ کو ریلیزکردیاگیا تھا۔ بمراہ چوتھے ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنیں گے، جو چار مارچ سے نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شروع ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی 20 سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل کھلاڑیوں کو آرام کا اختیار فراہم کیاتھا۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما،سندر، پنت اور کو پونے میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے بالترتیب 23، 26 اور 28 مارچ کو آرام دیا جاسکتا ہے۔
ہندوستان جون کے مہینے میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھی کھیل سکتا ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔اس دوران بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر آئندہ آئی پی ایل ایڈیشن کے لئے چھ شہروں کا انتخاب کیا ہے۔ ممبئی، چنئی، کولکاتہ، احمد آباد، دہلی، اور بنگلور چھ شارٹ لسٹڈ مقامات ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی سی سی آئی نے کامیابی کے ساتھ دو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید سید مشتاق علی ٹرافی اور وجے ہزارے ٹرافی کا انعقاد کیا ہے۔