
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے دونوں فارمیٹ میں ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ سیریز میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ اور تمام میچ لکھنؤ کے اٹل وہاڑی واجپئی ایکانہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تجربہ کار متھالی راج ون ڈے اور ہرمن پریت کور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گی۔ یہ سیریز سال کے آخر میں کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کی تیاریوں کو تقویت ملے گی۔ یہی وجہ ہے کہ سلیکٹرز نے بہت سارے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ایکتا بشٹ، انوجا پاٹل، ویدا کرشنامورتی، تانیا بھاٹیا اور شیکھا پانڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ سی پرتیشو، یاستیکا بھاٹیہ، ایوشی سونی، شیتا ورما، مونیکا پٹیل اور سمرن دل بہادر کو پہلی بار موقع ملا ہے۔
یک روزہ ٹیم: میتھالی راج (کپتان)، اسمرتی مندھانا، جیمیمہ روڈریگز، پونم راوت، پریا پنیا، یاستیکا بھاٹیہ، ہرمن پریت کور (نائب کپتان)، ڈی ہیملتا، دپتی شرما، سشما ورما (وکٹ کیپر)، شیوتا ورما (وکٹ کیپر)، رادھا یادو، راجیشور گائکواڈ، جھولن گوسوامی، مانسی جوشی، پونم یادو، سی پرتیوشا اور مونیکا پٹیل
ٹی ٹونٹی ٹیم: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمیما روڈریگز، دپتی شرما، رچا گھوش، ہارلن دیوال، سشما ورما (وکٹ کیپر)، نزہت پروین (وکٹ کیپر)، آوشی سونی، اندروسدھتی ریڈی، رادھا یادو، راجیشور گائکواڈ، پونم یادو، مانسی جوشی، مونیکا پٹیل، سی پٹیوشا اور سمرن دل بہادر