آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کاجلوہ، اکشرپٹیل کی لمبی چھلانگ

akshar

دبئی(آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ ابھی کھیلا جانا باقی ہے، لیکن آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنا جھنڈا لہرایا ہے۔ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے روی چندرن اشون نے دنیا کے بہترین بولروں کی فہرست میں چار پوزیشن چھلانگ لگا دی ہے جبکہ روہت شرما نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ جہاں اشون تین ٹیسٹ میں 24 وکٹیں لے کر اب تک سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی رہے ہیں، وہیں روہت شرما سیریز میں سب سے زیادہ اور انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کے بعد ہندوستان کے لئے بہترین اسکورر رہے ہیں۔ روہت نے 2 میچوں کی چھ اننگز میں 59.20 کی اوسط سے 296 رنز بنائے ہیں۔ روی چندرن اشون نے تیسرے ٹیسٹ میں بھی ریکارڈ قائم کیا اور اس آف اسپنر نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ریکارڈ 400 ٹیسٹ وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ اشون نے تیسرے ٹیسٹ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور اس کارکردگی کے ساتھ ہی اشون ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کے تیسرے نمبر کے بولر بن گئے۔

روہت شرما اب دنیا کے آٹھویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ روہت شرما وراٹ اور پجارا کے بعد تیسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اورآسٹریلیائی گیندباز پیٹ کمنس نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بہرحال بائیں بازو کے اسپنر اکچھر پٹیل نے بولنگ میں سب سے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ پٹیل تیس مقام کے فائدے کے ساتھ دنیا کے 38 نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی جسپریٹ بمراہ اور اسٹورٹ براڈ،جنہیں گزشتہ میچوں میں بولنگ کا زیادہ موقع نہیں ملا تھا ان کو ایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.