دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کیپر دنیش کارتک کریں گے کمنٹری

Dinesh-Karthik

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ یعنی ای سی بی جلد ہی ’ہنڈریڈ لیگ کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن آئندہ چند مہینوں میں شروع ہوگا۔ اس کا باضابطہ اعلان کیا جاچکا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2020 میں شروع ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ اسی دوران 100 دن کے بعد 100-100 گیندوالے میچوں کی لیگ کے لئے ایک کمنٹری پینل کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ایک ہندوستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔’دی ہنڈریڈ لیگ انگلینڈ میں اسکائی اسپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔ اس پینل میں ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتک کو منتخب کیا گیا ہے۔ دنیش کارتک پہلی بار لیگ میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم اس سے قبل وہ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی محدود اوورز کی سیریز میں اسکائی اسپورٹس کے کرکٹ کمنٹری پینل کا حصہ تھے۔ ان کا کمنٹری ورزن برطانیہ میں نشر کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ہنڈریڈ لیگ کے کمنٹری پینل میں منتخب کیا گیا ہے، جس میں چینل کے ذریعہ بہت سارے عظیم کھلاڑیوں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔اس مخصوص لیگ کے لئے اسکائی اسپورٹس کرکٹ نے اسٹورٹ براڈ، ٹیمی بیوماؤنٹ، ڈیرن سیمی، زینب عباس، اینڈریو فلنٹاف، کیس کاس نائیڈو، دنیش کارتک، جیکس شیپس اور کیون پیٹرسن کو منتخب کیا ہے، جو کمنٹری پینل کے ساتھ میچ پرجینٹر بھی ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.