نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی پیراتیراندازراکیش کمار نے دبئی میں فاجا ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ میں کمپاؤنڈ جبکہ ہروندر سنگھ اور پوجا کی جوڑی نے ریکوریو مکسڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ راکیش نے فائنل میں ہم وطن شیام سندر کو 143-135 سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں انہوں نے ترکی کے اگوگن کو 143–138 سے شکست دی۔ہروندر اور پوجا نے فائنل میں ترکی کی عالمی نمبر ایک کی جوڑی کو شکست دی۔کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں شیام سندر اور جیوتی بالیان نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ انفرادی مقابلوں میں بھی ان دونوں نے چاندی کے تمغے جیتے۔پیرا تیر اندازی ایک سال کے بعد اس مقابلے کے ساتھ واپسی کررہی ہے۔ اس مقابلے میں 11 ممالک کے 70 تیرانداز حصہ لے رہے ہیں۔تیر اندازی ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر ارجن منڈا اور سینئر افسر وریندر سچدیوا نے اتوار کو یہاں ایک پروگرام میں تیر اندازی کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا۔ منڈا نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی تیرانداز اس سال ٹوکیو میں ہونے والے پیرا اولمپکس میں بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔