محمدسمیع نے توڑا عرفان پٹھان کا ریکارڈ

shami
آسٹریلیائی دورے پرتاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ پہنچی ہے،جہاں دونوں ٹیموں کے بیچ پانچ میچوں کی ونڈے سیریزکھیلی جارہی ہے۔نیپئرکے میکلین پارک میدان پرکھیلے جارہے پہلے ونڈے مقابلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہندوستان کے سامنے جیت کیلئے 158رنوں کا ہدف رکھاہے۔میچ ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 38اوورمیں ہی 157رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی ہندوستانی تیز گیند بازوں کا جلوہ دیکھنے کو ملا۔ نیپیر ون ڈے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سمیع نے ٹیم انڈیا کو زبردست شروعات دلائی۔ سمیع نے اپنے پہلے 2اووروں میں ہی 2 وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کو بیک فٹ پر لا کھڑا کر دیا۔ محمد سمیع نے گپٹل اور کولین منرو کو بولڈ کیا۔ گپٹل کو بولڈ کرتے ہی سمیع نے ایک بڑا کارنامہ بھی کر دکھایا۔
دراصل، محمد سمیع ہندوستان کی طرف سے سب سے تیز 100 ون ڈے وکٹ لینے والے تیز گیندباز بن گئے۔ محمدسمیع نے صرف 55 اننگز میں اپنے 100 وکٹ پورے کئے، انہوں نے عرفان پٹھان کا ریکارڈ توڑ دیا۔عرفان پٹھان نے 59 اننگز میں اپنے 100 ون ڈے وکٹ پورے کئے تھے۔ اس کے بعد ظہیر خان نے 65 اننگز میں اور اگرکر نے 67 اننگز میں اپنے 100 ون ڈے وکٹ پورے کئے تھے۔بہرکیف نیوزی لینڈ کی سرزمین پرہندوستان اورنیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کے بیچ پانچ میچوں کی ونڈے سیریزکھیلی جارہی ہے،جہاں پہلے ونڈے مقابلے میں ہندوستان کیلئے کلدیپ یادو4، محمدسمیع نے 3اوریوزوندرچہل نے 2وکٹ لئے ،وہیں کیدارجادھوکے ہاتھ کامیابی لگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *