
نئی دہلی:ہندوستانی گیندبازوں نے اندورکے ہولکراسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کواس کی پہلی اننگ میں 150رن پرسمیٹ دیا۔ہندوستا ن نے اس کے جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگ میں ایک وکٹ پر86رن بنالئے ہیں۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ سرے سے غلط ثابت ہوا اور اپنے اوپنروں کو 12رن پر گنوانے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مقابلے میں واپسی نہیں کرسکی اور اس کی پہلی اننگز 58.3اوور میں 150رن پر ختم ہو گئی۔
محمدشمیع نے 13اوور میں 27رن پر تین وکٹ، ایشانت شرما نے 12اوور میں 20رن پر دو وکٹ، امیش یادو نے 14.3اوور میں 47رن پر دو وکٹ اور آف اسپنرروی چندرن اشون نے 16اوور میں 43رن دو وکٹ لئے۔
بہرکیف محمد شمیع کی قیادت میں تیز گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت ہندستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن جمعرات کو 150پر سمیٹ دیا۔اس کے بعد ہندوستان نے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی پاری میں ایک وکٹ گنواکر86رن بنالئے ہیں۔ہندوستان ابھی بنگلہ دیش کے اسکورسے 64رن پیچھے ہے،جبکہ اس کے نووکٹ باقی ہیں۔