آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آفیسرمنوساہنی کو چھٹی پر بھیجاگیا،میعاد کی تکمیل سے قبل دے سکتے ہیں استعفیٰ

Manu-Sahni

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) منو ساہنی کوچھٹی پر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ آڈٹ فرم پرائس واٹر ہاؤس کوپرس کی داخلی تحقیقات میں ان کاطرز عمل کی جانچ کے دائرے میں آیا اور وہ اپنی میعاد پوری ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ساہنی کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے بعد ڈیو رچرڈسن کی جگہ 2022 تک سی ای او بنا یا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ پالیسیوں کے معاملے میں مختلف فیصلوں کے سلسلے میں ان کے کچھ اہم کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں۔مبینہ طور پر ساتھی ملازمین کے ساتھ سخت برتاؤ کی وجہ سے وہ جانچ کے دائرے میں آئے ہیں۔آئی سی سی بورڈ کے ایک قریبی عہدیدار نے بتایا کہ بہت سے آئی سی سی ملازمین نے ان کے سخت سلوک کے بارے میں شواہد دیئے ہیں جو ملازمین کے حوصلے کے لیے اچھانہیں ہے۔ ساہنی کچھ عرصے سے دفتر نہیں آرہے تھے اور منگل کو اس 56 سالہ افسر کو چھٹی پر جانے کے لئے کہا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر سمجھوتہ کرنے والا فارمولا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں ساہنی مستعفی ہوکر وقار کے ساتھ اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔گذشتہ سال نئے چیئرمین کے انتخابی عمل کا آغاز ہونے کے بعد ہی ساہنی دباؤ میں تھے۔ گریگ بارکلے گذشتہ سال نومبر میں چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ساہنی کا کام کرنے کا انداز رچرڈسن کے کام کرنے کے انداز سے مختلف ہے اور کچھ ملازمین نے اسے پسند نہیں کیا۔نیز کچھ کرکٹ بورڈ گذشتہ سال انتخابات کے دوران اپنے عبوری چیئرمین عمران خواجہ کی حمایت سے ناخوش نظر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.