ہاف میراتھن میں لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا

girls-half-marathon
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 70ویں یوم جمہوریہ تقریبات کے تحت آج صبح یونیورسٹی گیمس کمیٹی کے ہائکنگ و ماؤنٹینئرنگ کلب کے زیر اہتمام لڑکے اور لڑکیوں کی ہاف میراتھن دوڑ کو پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے فٹبال گراؤنڈ پر پرچم دکھاکر روانہ کیا۔لڑکوں کی میراتھن میں ایس زیڈ ہال کے منوج کمار نے پہلا مقام حاصل کیا، جب کہ آفتاب ہال کے عرفان خاں نے دوسرا مقام اور این آر ایس سی کے محمد سلمان نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح لڑکیوں کی میراتھن میں بی پی ایڈ کی مونا اگروال نے پہلا مقام، شیوانی سنگھ نے دوسرا مقام اور ممتاز نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
bosys-half-marathon
لڑکوں کی میراتھن فٹبال گراؤنڈ سے شروع ہوکر سوئمنگ پول، انوپ شہر روڈ، شمشاد مارکیٹ، تصویر محل، گھنٹہ گھر چوراہا، مولانا عبدالخالق روڈ، بی ایس این ایل تراہا، یونیورسٹی سرکل، باب سید گیٹ اور وی سی لاج ہوتے ہوئے فٹبال گراؤنڈ پر ہی ختم ہوئی جب کہ لڑکیوں کی میراتھن بھی مقررہ راستہ سے گزرتے ہوئے فٹبال گراؤنڈ پر ختم ہوئی۔ ہاف میراتھن کے فاتحین کو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور 26؍جنوری کو اسٹریچی ہال کے سامنے منعقد ہونے والی تقریب میں انعامات سے نوازیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *